counter easy hit

حکمران جھوٹے دعوؤں پر قوم سے معافی مانگیں رضوی شہلاخان

Rizvi shlakan

Rizvi shlakan

پیرس(نمائندہ خصوصی)ملک میں 39فیصد غر بت اور51فیصد محرومی بدترین حکومتی بیڈ گورننس کا ثبوت ہے ،حکمران ترقی اور خوشحالی کے جھوٹے دعوؤں پر قوم سے معافی مانگیں ،یکم جولائی سے پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ حکمرانوں کا غر یبوں پر ‘‘پٹرول بم ’’ثابت ہوگا، ان خیالات کا اظہار رضوی شہلاخان کو آرڈی نیٹر ہی ٹی آئی آزاد کشمیر نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ پاناما زدہ حکمران عوام کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے تحریک انصاف ملک کی ترقی نہیں موجودہ چوروں اور لٹیروں کا راستہ روکنا چاہتی ہے (ن) لیگ ملک اور قوم کی نہیں بلکہ شریف خاندان کی ترقی چاہتی ہے ، (ن)لیگ نے نام نہاد جمہوریت کی آڑمیں لو ٹ مار مچا رکھی ہے ، غریب عوام کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں حکمرانو ں کو اورنج ٹرین کی پڑ ی ہو ئی ہے۔