yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

یہ رسم جہیز آخر مر کیوں نہیں جاتی

Yes 1 Webmaster September 9, 2015 1 min read
Ritual Dowry
Share this:
Ritual Dowry
Ritual Dowry

تحریر: مسکان احزم
ایک وقت ایسا بھی تھا جب حوا کی بیٹی کا معاشرے میں کوئی مقام نہیں تھا اور نہ ہی خدا کی اس رحمت کی کوئی قدرو قیمت تھی۔لوگ یاتو اپنی بیٹیوں کو پیدا ہوتے ہی دفن کردیتے یا پھر زندہ جلا کر انہیں ستی کردیتے۔یہ وہ دور تھا جب اسلام کی شمع نے عورت کی اہمیت کو روشن نہیں کیا تھا۔لیکن اگر دیکھا جائے تو موجودہ دور ،زمانہ جاہلیت سے بھی بد تر ہیجس میں معصوم بچیوں کو محض جہیز کی خاطر جلا دیا جاتا ہے۔غریب والدین اپنی ساری زندگی بیٹی کا جہیز جمع کرتے ہی گزار دیتے ہیں مگر بیٹی کا گھر پھر بھی نہیں بسا پاتے۔

ماں باپ کے سر سے یہ سختی اتر کیوں نہیں جاتی
یہ رسم جہیز آخر مر کیوں نہیں جاتی
اگر حضورۖکی حیاتِ طیبہ پر نظر ڈالی جائے تو آپۖنے حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو جہیز کے طور پر صرف یہ چیزیں دی تھیں ایک چادر،ایک مشکیزہ،ایک تکیہ جس میں اذخر کی گھاس بھری ہوئی تھی۔لیکن آپۖ کی دوسری بیٹیوں کے نکاح کے سلسلے میں جہیز وغیرہ کا کوئی ذکر نہیں آتا۔حضرت فاظمہ کے لیے آپ ۖ نے ان چیزوں کا انتظام حضرت علی رضی اللہ عنہہ کے سرپرست ہونے کی حیثیت سے انہی کی طرف سے اور انہی کے پیسوں سے کیا تھا کیونکہ ضرورت کی یہ چیزیں ان کے گھر میں نہیں تھیں۔اس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ صرف ضرورت کا سامان ہی بیٹی کو دیا جاسکتا ہے۔مگر موجودہ دور میں قیمتی سامان ہی اصل جہیز سمجھا جانے لگا ہے۔

Wedding
Wedding

ہمارے ہاں جب بھی کوئی بیٹیوں کا رشتہ دیکھنے آتا ہے تو اس کا پہلا سوال یہی ہوتا ہے کہ لڑکی اپنے ساتھ جہیز میں کیا لائے گی۔ اگر تو لڑکے والوں کی ڈیمانڈ پوری ہوجاتی ہے تو رشتہ پکا ورنہ یہ کہہ کر انکار کہ ہمارے لڑکے کو کونسا لڑکیوں کی کوئی کمی ہے۔جو والدین اتنا مہنگا جہیز نہیں دے سکتے ان کی بیٹیاں ماں باپ کے در پر ہی بوڑھی ہوجاتی ہیں۔اور ماں باپ ان کے رشتے کی فکر میں ہی بقیہ زندگی گزار دیتے ہیں۔
آہ حسن ڈھل گیا ، جوانی گزر گئی
بیٹی غریب باپ کی بے موت مر گئی

لڑکی بیاہ کر لے جانے والوں کے لیے یہی بات کافی ہونی چاہیے کہ کوئی ان کو اپنی سب سے قیمتی متاع دے رہا ہے۔کیا یہ لوگ سودا کرتے ہیں کہ آپ اپنی بیٹی ہمیں دے دیں اور ساتھ میں بیش قیمت سامان دے دیں ہم آپ کی بیٹی کو گھر کی ملکہ بنا کر رکھیں گے؟؟صد افسوس۔لوگ یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ ان کے اس لالچ کی وجہ سے بہت سی بچیاں اپنی خواہشات کا گلہ گھونٹ دیتی ہیں۔بہت سے والدین بے بسی کی چکی میں پسنا شروع ہوجاتے ہیں۔ہم لوگ یہ بات کیوں بھول جاتے ہیں کہ جن والدین کو بمشکل دو وقت کی روٹی کھانے کو ملتی ہے وہ پورے گھر کا سامان اپنی بیٹی کے لیے کہاں سے لیکر آئیں گے؟بیٹی کا گھر بسانا اتنا مشکل کیوں کردیا گیا ہے کہ بیٹی کے پیدا ہوتے ہی ماں باپ کو اس کے جہیز کی فکر لاحق ہوجاتی ہے؟ان بچیوں کا کیا صر ف یہ قصور ہوتا ہے کہ وہ ایک ایسے معاشرے میں پیدا ہوگئی ہیں جہاں بیٹی کو نہیں جہیز کو ترجیح دی جاتی ہے؟

طلبِ جہیز نے چھین لیں ان کی تمام شوخیاں
دیکھو اداس بیٹھی ہیں حوا کیا بیٹیاں
لیکن ایک جگہ پہ قصور لڑکی کے والدین کا بھی ہوتا ہے۔خاندان میں اپنی ناک اونچی رکھنے کی خاطر اپنے کندھوں پر قرض کا بوجھ خوشی خوشی اٹھا لیتے ہیں۔کچھ والدین کا یہ خیال ہوتا ہے کہ وہ قیمتی سامان دے کر اپنی بیٹی کا گھر بسا سکتے ہیں لیکن یہ صرف ان کی بھول ہے۔بیٹی کا گھر بسنا تو قسمت کی بات ہوتی ہے۔جو بچیاں اپنے ساتھ بے بہا سامان لیکر جاتی ہیں وہ بھی کچھ عرصے میں طلاق کا داغ اپنے ماتھے پر سجا کر والدین کے در پر آجاتی ہیں۔ایسے والدین کو یہی کہنا چاہوں گی کہ خدارا اپنی اس سوچ کو بدلیں۔

Daughter
Daughter

اس قاتل رسم کو ختم کریں۔ بیٹی کی قسمت میں راج کرنا ہوا تو بغیر جہیز کے بھی کر سکتی ہے۔اپنے لیے بھی آسانیاں پیدا کریں اور ان والدین کے بوجھ کو بھی ہلکا ہونے دیں جنہیں دو وقت کی روٹی بھی بڑی مشکل سے ملتی ہے۔ لڑکے والوں سے یہی گزارش ہے کہ رشتہ کرتے وقت بچی کی نیک سیرت کو ترجیح دیں۔ خاندان میں اپنی شان کو برقرار رکھنے کی خاطر حوا کی بیٹی کو جہیز کے نام پر بے موت مرنے نہ دیں۔ان کو بھی اپنی بیٹیاں سمجھیں اور رشتے کے معاملات طے کرتے وقت خدا کے قہر سے ڈریں۔بے شک اس چیز کا بھی سوال کیا جائے گا۔

تحریر: مسکان احزم

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Bangladeshi Delegation Gaddafi Stadium
Previous Post بنگلہ دیشی وفد کا پاکستان میں سیکیورٹی پر اظہارِاطمینان
Next Post میری کامیابی درحقیقت دوسروں کی محنت کا نتیجہ ہے، سلمان خان
Salman Khan

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.