counter easy hit

آئینی اداروں کو حقوق دیے جائیں، تصادم سے بچنا ہوگا، رضا ربانی

اسلام آباد: چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے کہاہے کہ آئین کے تحفظ اور پاسداری کیلیے قوم کو متحد ہونا پڑے گا۔

Rights should be given to the constitutional institutions, to avoid confrontation, Raza Rabbani

Rights should be given to the constitutional institutions, to avoid confrontation, Raza Rabbani

میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں رضاربانی نے کہا کہ آئین کے تحفظ اور پاسداری کیلیے قوم کو متحد ہونا پڑیگا، پارلیمان عوامی امنگوں کی ترجمان ہے اور جمہوریت کے استحکام میں پارلیمان کا کلیدی کردار ہے، آج تجدید عہد کا دن ہے اور وفاق کو مضبوط بناکر ملک کو عظیم بنانا ہے۔ ہمیں اس عہد کی تجدید بھی کرنا ہوگی کہ آئینی اداروں کو ان کے صحیح حقوق دیے جائیں اور تصادم کا راستہ اختیار کیے بغیر ملک کو ترقی اور خوشحالی پر گامزن کرنا ہوگا۔

چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ ہم تاریخ کے اس موڑ پر کھڑے ہیں جس میں ہمیں اداروں کے مابین تصادم سے بچنا ہوگا اگر آج بھی ہمیں دانشمندانہ فیصلہ نہ کیے تو تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کریگی۔ اچھی بات ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے مجھے داتا دربار جیسی مقدس اور اچھی جگہ پر یاد کیا ہے۔ قبل ازیں یوم آزادی کے حوالے سے پارلیمنٹ ہاؤس میں پروقار تقریب ہوئی، رضا ربانی اور اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے یادگارِ جمہوریت پرپھول چڑھائے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website