counter easy hit

دھاندلی پر یقین نہیں رکھتے نہ کسی کو کرنے دیں گے: سراج الحق

 SirajulHaq

SirajulHaq

کراچی (جیوڈیسک) ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ دھاندلی پر یقین نہیں رکھتے ہیں اور نہ ہی کسی کو ایسا کرنے دیں گے۔

انہوں نے جماعت اسلامی کی جانب سے الیکشن بائیکاٹ کے امکان کو بھی مسترد کر دیا۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہر روز عید نہیں ہوتی کسی کو حلوہ نہیں کھانے دیں گے۔

کراچی میں ایسا امن چاہتے ہیں کہ الطاف حسین بھی بلا خوف واپس آ سکیں۔ سراج الحق نے این اے دو سو چھیالیس میں ضمنی انتخابات کے دوران بائیو میٹرک سسٹم کے استعمال کا مطالبہ بھی دہرایا۔