counter easy hit

امیر قطر دل کے بھی امیر نکلے، پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری

Rich diamonds are also rich in heart, great news for Pakistanis

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت پاکستان نے ملک کے پانچ بڑے ہوائی اڈوں کو جدید بنانے کے حوالے سے کوششوں کا آغاز کردیا اور اس سلسلے میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے تعاون کی پیشکش بھی کر دی۔حکومتی ذرائع کے مطابق یہ پیشکش وزیراعظم عمران خان کو حالیہ دورہ پاکستان کے دوران کی گئی۔قطر جدید ہوائی اڈوں کی تیاری میں مالی اور تکنیکی تعاون فراہم کرے گا، ائیر پورٹس کو جدید ٹیکنالوجی اور نئے آرکیٹیکچر ڈیزائین میں بدلا جائے گا۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امیر قطر نے ہوائی اڈوں کی کئی سروسز کو بیرونی ٹھیکوں (آؤٹ سورس) پر دینے کا مشورہ دیا ہے۔امیر قطر کا کہنا تھا کہ پاکستان چاہے تو پرانے ہوائی اڈوں کو قطر ائیر پورٹ کی طرز پر بنایا جا سکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں وزیراعظم نے مشاورت کے لئے اہم اجلاس کل طلب کر لیا ہے جس میں وزیر ہوا بازی سمیت سول ایوی ایشن حکام شریک ہوں گے۔اجلاس میں ائیر پورٹ سروسز کو بیرونی ٹھیکوں پر دینے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔فیصلے پر عملدرآمد پر پاکستان کا شمار خوبصورت ترین ائیر پورٹس رکھنے والے ممالک میں ہو سکے گا۔متی ذرائع کے مطابق قطر کی معاونت سے ایئر پورٹس کی تعمیر کے بعد پاکستان کے ایئر پورٹس دنیا کے خوبصورت ترین ائیرپورٹس میں شمار ہوں گے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق قطر پاکستان کے پرانے ائیرپورٹس کو جدید ٹیکنالوجی اور جدید ڈیزائن سے بدل دے گا۔ اب اس حوالے سے وزیراعظم نے مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ جون میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے پاکستان کا دورہ کیا تھا جس میں پاکستان کے قطر کے ساتھ کئی معاہدے بھی طے پائے تھے اور قطر نے جے ایف 17تھڈر طیارے خریدنے میں بھی دلچسپی لی تھی اور اب حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ انہوں نے پاکستان کو پرانے ایئرپورٹس کی تعمیر میں معاونت کرنے کی پیشکش بھی کی تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website