counter easy hit

ملک ریاض کا تھر کے بچوں کا مفت علاج کرانے کا اعلان

Riaz free treatment

Riaz free treatment

لاہور……تھرپارکر کے بھوک اور افلاس سے دم توڑتے بچوں کو بحریہ ٹاون کے ملک ریاض کی جانب سے مفت علاج اور بحریہ دسترخوان قائم کرکےمفت کھانا بھی دیا جائے گا۔انچارج ریلیف آپریشن بحریہ ٹاؤن بریگیڈیئر(ر)طاہر بٹ کے مطابق تھر پارکر میں بچوں کی اموات کے معاملے پر بحریہ ٹاون کے ملک ریاض نے اسلام آباد اور لاہور سے میڈیکل یونٹ تھرپارکر روانہ کر دئے ہیں۔تھرپار کر کے دیہی اورشہری علاقوں میں مریضوں کو علاج کی مفت سہولت فراہم کی جائے گی اور مختلف علاقوں میں بحریہ دسترخوان قائم کرکےمفت کھانا بھی دیا جائے گا۔