counter easy hit

آج ملک کو دہشت گردی و انتہا پسندی کے ناسور کا سامنا ہے،چوہدری محمد ریاض ڈوگر

 Riaz Dogar

Riaz Dogar

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما ونو منتخب کونسلر چوہدری محمد ریاض ڈوگر نے کہا ہے کہ 28مئی 1998کو وزیر اعظم محمد نواز شریف نے تمام تر دباؤ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایٹمی دھماکے کئے اورپا کستان کو ایٹمی قوت بنا کراس کے دفاع کو ناقابل تسخیربنا یا اور آج کوئی بھی پاک وطن کے خلاف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کا کریڈٹ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی ولولہ انگیز اور جرات مند قیادت کو جاتا ہے جنہوں نے اس ضمن میں تمام تر دباؤ کونظر انداز کرتے ہوئے ایٹمی دھماکے کر کے ملک کے دفاع کو ہمیشہ کیلئے ناقابل تسخیر بنا دیا ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد ریاض ڈوگر نے کہا کہ آج ملک کو دہشت گردی و انتہا پسندی کے ناسور کا سامنا ہے لیکن پاکستانی قوم اس ناسور کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے اور سیاسی و عسکری قیادت دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ایک صفحہ پر ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج نے ملک کی جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کیلئے اپنا خون جگر دیا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی پاک فوج ، پولیس ، قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں اور عام شہریوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔ا فواج پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمت و جرات کی نئی تاریخ رقم کی ہے اور آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردوں پرکاری ضرب لگائی گئی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ مضبوط دفاع کیلئے پاکستان کو اقتصادی لحاظ سے مضبوط بنانا ہو گا اور وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کا سفر جاری و ساری ہے جسے ہر قیمت پر مکمل کریں گے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ یوم تکبیر کے موقع پر ہمیں اس عزم کا اعادہ کر نا ہے کہ وطن عزیز کی سالمیت ، خود مختاری اور دفاع پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے اور پاک وطن کیلئے خون کا آخری قطرہ بھی بہادیں گے۔ ہمیں آج اس عزم کا بھی اعادہ کر ناہے کہ پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کا کریڈٹ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی ولولہ انگیز اور جرات مند قیادت کو جاتا ہے جنہوں نے اس ضمن میں تمام تر دباؤ کونظر انداز کرتے ہوئے ایٹمی دھماکے کر کے ملک کے دفاع کو ہمیشہ کیلئے ناقابل تسخیر بنا دیا ۔