counter easy hit

سابق حکومت کی ناکام گورننس کا بدلہ عوام سے نہ لیا جائے: خورشید شاہ

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا۔ خورشید شاہ کا کہنا ہے روپے کی قدر میں شدید کمی Revenge of former government failed government should not be taken from the people: Khursheed Shahسے سابقہ حکومت کی مصنوعی معاشی ترقی کے دعووں کی قلعی کھل گئی۔سید خورشید نے کہا کہ پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان کھڑا ہوگا، نگران حکومت عوام سے جینے کا حق نہ چھینے، گزشتہ حکومت کی ناکام گورننس کا بدلہ عوام سے نہ لیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت ٹیکس نیٹ بڑھانے کی بجائے عوام کو سزا دینے پر یقین رکھتی تھی، اب نگران حکومت کو اس ڈگر پر نہیں چلنا چاہئے، پاکستان پیپلز پارٹی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتی ہے۔خورشید شاہ نے مزید کہا کہ عید سے قبل مہنگائی کا یہ طوفان عوام کیلئے ناقابل برداشت ہے، نگران حکومت پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لے۔