counter easy hit

اہم ترین اور حساس معاملہ کا ٹھیکہ یہودیوں کو دیے جانے کا انکشاف

ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی، حساس ترین معاملے کا ٹھیکہ یہودی کمپنی کو دیے جانے کا انکشاف۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حکام نے ملک کی سائبر سکیورٹی کے حوالے سے ناقابل یقین فیصلہ کر لیا ملک بھر میں انٹرنیٹ کی ٹریفک کی مانیٹرنگ کا کام اسرائیلی انٹیلی جنس نیٹ ورک کی شراکت دار کمپنی کو دئیے جانے کا انکشاف ہو گیا۔ پی ٹی اے کی طرف سے قواعد کے برخلاف منتخب کردہ کمپنی ان باکس ٹیکنالوجی کے نیٹ ورک سے اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی کو ملک کے مکمل کمیونیکیشن نظام تک رسائی حاصل ہوجائے گی۔ من پسند کمپنی کو ٹھیکہ دینے پر ٹیلی کمیونیکیشن انڈسٹری کے نمائندوں نے چیئرمین پی ٹی اے اور چیئرمین نیب کو نوٹس لینے کیلئے مراسلے ارسال کر دئیے۔ اتوار کو چیئرمین نیب اور چیئرمین پی ٹی اے کے نام ٹیلی کمیونیکیشن انڈسٹری کے نمائندوں کی طرف سے لکھے گئے خط کے مطابق پی ٹی اے نے انٹرنیٹ کی مانیٹرنگ کیلئے لینڈنگ سٹیشن پر انٹرنیشنل ٹریفک مانیٹرنگ سلوشن کے قیام کی فراہمی کا کام ان باکس ٹیکنالوجی پاکستان نامی کمپنی کو دیا ہے،یہ کمپنی سینڈوین نامی غیر ملکی کمپنی سے ٹیکنالوجی حاصل کرتی ہے جو اسرائیلی انٹیلی جنس نیٹ ورک کا حصہ ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیشنل گیٹ وے انٹرنیٹ ٹریفک مانیٹرنگ کا کام دینے کا معاہدہ معمول کے ٹینڈرنگ طریقہ سے ہٹ کر کیا گیا اور من پسند کمپنی کو پی ٹی اے حکام نے تمام قواعد کو بالائے طاق رکھتے ہوئے نواز دیا، خط کے مطابق پاکستان کی سائبر سکیورٹی کی صورتحال انتہائی کمزور ہے جس کا مکمل فائدہ اٹھاتے ہوئے اسرائیلی انٹیلی جنس نیٹ ورک ہمارے تمام کمیو نیکیشن نظام تک رسائی حاصل کر پائے گا جو ملکی سکیورٹی کیلئے سنگین خطرہ ہے۔