counter easy hit

جھنگ کے علاقہ روڈوسلطان میں قیامت صغری کا دن

Resurrection day in the area of Jhang Rodu Sultanجھنگ کے علاقہ روڈوسلطان میں قیامت صغری کا دن اس روز کیا ہوا تھا جانیے سبطین عباس ساقی کی اس رپورٹ میں

جھنگ: سانحہ روڈو سلطان کو بیس سال گزر گئے، یادیں پھر سے تازہ ہوگئیں. 16 مئی 1999 کو روڈوسلطان میں ٹینکر حادثہ پیش آیا تھا جس میں سو سے زائد افراد لقمہ اجل بنے تھے

تفصیلات کے مطابق 16 مئی 1999 بروز اتوار اٹھارہ ہزاری سے تقریبا بیس کلو میٹر کے فاصلے پر موجود علاقہ روڈو سلطان میں آئل ٹینکر گدھا ریڑھی کو بچاتے ہوئے بے قابو ہوکر گر پڑا تھا. جس وجہ سے تیل زمین پر بہنا شروع ہوگیا. صبح کے وقت ہونے کی وجہ سے دکاندار دکانیں کھول ہی رہے تھے کہ حادثہ دیکھ کر وہ اس طرف دوڑے چلے آئے. سکول سے چھٹی ہونے کی وجہ سے طلبا بھی ارد گرد جمع ہوگئے. کچھ ہی دیر بعد ایک زور دار دھماکہ ہوا اور جہاں جہاں تیل تھا آگ لگ گئی.جس کی ذد میں آکر سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے. 16 مئی کو ایک بار پھر یادیں تازہ ہوگئیں