counter easy hit

امریکی ریاست جارجیا میں وزیراعظم عمران خان کے حق میں قرارداد منظور

جارجیا: امریکی ریاست جارجیا میں وزیراعظم عمران خان کے حق میں قرارداد منظور کر لی گئی، پہلی مرتبہ امریکا میں کسی غیر ملکی رہنما کے حق میں قرارداد منظوری کی گئی، قرارداد وزیراعظم کی امن کوششوں کو سراہنے کیلئے منظور کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے حق میں امریکہ میں قرارداد منظور کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے حق میں امریکی ریاست جارجیا کی اسمبلی میں قرار داد پیش کی گئی، جسے بعد میں منظور بھی کر لیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کے حق میں جارجیا کی اسمبلی میں قرارداد ان کی امن کوششوں کے ادراک میں پیش کش کی گئی۔ قرارداد کو جارجیا کی اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے خطے اور دنیا میں امن کے قیام کیلئے کی جانے والی کوششوں کا جارجیا کی اسمبلی کی جانب سے بھرپور انداز میں ادراک کیا گیا۔جارجیا کی اسمبلی نے اسی لیے وزیراعظم عمران خان کے حق میں متفقہ طور پر قرارداد منظور کی۔

یہاں یہ بات واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ امریکی ریاست جارجیا کی اسمبلی میں کسی غیر امریکی رہنما کے حق میں قرار داد منظور کی گئی ہے۔ یہ اعزاز پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو حاصل ہوا ہے کہ وہ پہلے ایسے غیر امریکی رہنما ہیں جن کے حق میں امریکی ریاست جارجیا کی اسمبلی میں قرارداد منظور کی گئی ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان خطے میں جاری جنگ کو ملٹری آپریشن کی بجائے پرامن طریقے، مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے حامی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی کوششوں سے افغانستان کے مسئلے کے حل کیلئے امریکا اور افغان طالبان کے درمیان بامقصد مذاکرات جاری ہیں۔ جبکہ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی دانشمندی کے باعث جنگی جنون میں مبتلا بھارت تمام تر کوششوں کے باوجود پاکستان کے ساتھ جنگ نہ چھیڑ سکا۔