counter easy hit

ریسکیو ون فائیو خود کش حملہ کیس، ملزموں کو 23، 23 بار سزائے موت کا حکم

Hanging

Hanging

لاہور (یس ڈیسک) لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے روبرو تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ریسکیو ون فائیو پر خود کش حملہ کے الزام میں تین ملزموں عابد، شبیر اور سرفراز کو گرفتار کیا گیا۔

تفتیش میں ثابت ہوا کہ ون فائیو خود کش حملہ تین ملزموں کی منصوبہ بندی سے ہوا اور ان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔

ملزموں کے وکیل نے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد تینوں دہشت گردوں کو 23 ، 23 بار سزائے موت کا حکم سنا دیا۔