counter easy hit

ریسکیو1122 کے اہلکار بھی جنسی درندے بن گئے، ننکانہ صاحب سے افسوسناک خبر آ گئی

ننکانہ صاحب)ویب ڈیسک) پولیس نے معذور لڑکی سے زیادتی کے الزام میں 2 ریسکیو اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔ننکانہ صاحب میں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے 15 سالہ ذہنی معذور لڑکی کے ساتھ ریسکیو گاڑی میں ہی مبینہ طور پر زیادتی کی۔ شک ہونے پر اہل علاقہ جمع ہوئے تو ریسکیو اہلکار گاڑی بھگالے گئے۔
متاثرہ لڑکی کے والد نے کہا کہ ریسکیو اہلکار متاثرہ لڑکی کو ننکانہ روڈ پر شوگر ملز کے پاس پھینک کر فرار ہو گئے۔ ترجمان ضلعی پولیس کے مطابق لڑکی کے والد کی شکایت پر فوری کارروائی کی گئی اور تھانہ سٹی ننکانہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق مقدمے میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے۔ریسکیو 1122 کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اکرم پنوار نے بتایا کہ ملوث اہلکاروں کو معطل کرکے واقعہ کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطحی کمیٹی بھی بنا دی گئی ہے، جرم ثابت ہونے پر ملزمان کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ جبکہ دوسری جانب فیصل آباد میں پولیس چوروں کو لگام ڈالنے میں ناکام ہو گئی۔ تھانہ رضا آباد کے علاقہ سے چور رات گئے گھر کے اندر داخل ہو کر موٹرسائیکل لے اُڑے۔ چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دنیا نیوز نے حاصل کرلی۔تھانہ رضا آباد کے علاقہ منیر آباد کے رہائشی عبدالوحید کے گھر رات گئے چور داخل ہوگیا اور گھر میں کھڑی موٹرسائیکل لے اُڑا۔ گھر سے موٹرسائیکل چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دنیا نیوز نے حاصل کر لی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں سیاہ رنگ کی شلوار قمیض میں ملبوس چور کو موٹرسائیکل چوری کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔شہری کی درخواست پر موٹرسائیکل چوری کا مقدمہ تو درج کرلیا گیا مگر سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے کے آنے کے باوجود پولیس ملزم کی تلاش میں ناکامی کا شکار ہے۔ متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ پولیس کی غفلت کے باعث چوری ڈکیتی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس سے شہریوں کے جان و مال بھی غیر محفوظ ہوکر رہ گئے ہیں۔