counter easy hit

ریسکیو1122ننکانہ آفس میں ڈینگی کے بارے میں آگاہی کے حوالے سے سیمینار منعقد ہوا

Rescue 1122

Rescue 1122

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)ریسکیو1122ننکانہ آفس میں ڈینگی کے بارے میں آگاہی کے حوالے سے سیمینار منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کی۔سیمینار میں ریسکیوسیفٹی آفیسر محمد شاہد ،وی ٹی آئی کے میڈیکل انسٹرکٹر محمد رشید ،میڈیا فوکل پرسن علی اکبر کے ساتھ ساتھ مختلف سکولز کے طلباء اور تمام ریسکیورز نے بھر پور شرکت کی ۔سیمینارسے خطاب کرتے ہوے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے بتایا کہ ڈینگی سے بچاؤ اور تدارک کے لیے تمام ضروری اقدامات جس میں ارد گرد کی صفائی ،مچھروں کو بھگانے والے لوشن اور مچھر دانی کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ڈینگی بخار کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری علاج اور دوسروں کو محفوظ رکھنے کے لیے اپنی ذمہ داری نبھائیںآخر میں انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے بچنے کے لئے ڈینگی مچھروں کی افزائش نسل اور ٹھکانوں کو ممکن حد تک تلف کریں اور اپنے گردونواح میں بھی ضروری آگاہی دیں ریسکیو1122ننکانہ آفس کے باہر ایک سٹال لگایا گیا جس میں تما م راہگیروں کو ڈینگی سے بچاؤ والے پمفلٹ تقسیم کئے گئے اس کے ساتھ ساتھ ڈینگی کے بارے میں آگاہی کے حوالے سے ریسکیو1122آفس سے تحصیل موڑتک ایک ریلی بھی نکالی گئی جس میں ریسکیورز اور طلباء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔