counter easy hit

نیب عدالت کی شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز نمٹانے کی مدت میں توسیع کی درخواست

اسلام آباد: احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سپریم کورٹ میں شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز نمٹانے کی مدت میں ایک بار پھر توسیع کی درخواست کردی۔ احتساب دی۔احتساب عدالت کے جج کی درخواست کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی، درخواست میں کہاگیا ہے کہ 9 جون کا وقت ختم Request for extending the references to the NAB court's Sharif familyہورہا ہے اور گواہان ابھی باقی ہیں، ایون فیلڈ ریفرنس میں حتمی دلائل جاری ہیں، العزیزیہ ریفرنس میں واجد ضیا پر جرح جاری ہے، العزیزیہ میں تفتیشی افسر اور فلیگ شپ ریفرنس میں واجد ضیا اورتفتیشی افسر کا بیان قلمبند ہونا باقی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نیب ریفرنس کافیصلہ 9 جون تک نہیں ہوسکتا لہٰذاوقت بڑھایا جائے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نیب ریفرنسز میں اس سے پہلے دو مرتبہ وقت بڑھایا ہے، چھ ماہ میں ٹرائل مکمل نہ ہونے پرسپریم کورٹ نے دو ماہ کا مزید وقت دیا تھا۔ آخری بار سپریم کورٹ نے 9 جون تک نیب ریفرنسز کا فیصلہ کرنے کا حکم دیاتھا۔