
Republic of Congo: Gold Mine accident kills 20 people
وسطی افریقی ملک کانگو ریپبلک میں سونے کی ایک کان میں حادثے کے نتیجے میں 20افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ جنوبی علاقے کیوو میں پیش آیا، جہاں کام کے دوران ایک کان اچانک بیٹھ گئی۔حادثے کے نتیجے میں20 افراد ہلاک ہوئے اور متعدد افراد کان میں پھنس گئے ہیں۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے ۔








