counter easy hit

جابرانہ ریاستی اقدامات سے کشمیریوں کو دبانا ممکن نہیں، پرویز خٹک

Pervez Khattak

Pervez Khattak

پشاور (یس ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کے امنگوں اور اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق حل کیا جائے، جابرانہ ریاستی اقدامات سے اہل کشمیر کو دبانا ممکن نہیں۔

یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بھارتی حکمران حقیقت کو تسلیم کرتے ہوئے کشمیر کی آزادی کا اعلان کرے جبکہ عالمی برادری کشمیریوں سے خودارادیت کا وعدہ پورا کرے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے کہا کہ بھارت اہل کشمیر کو استصواب رائے کا حق دینے کی بجائے ان پر مظالم ڈھا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ جابرانہ ریاستی اقدامات سے اہل کشمیر کو دبانا ممکن نہیں۔