counter easy hit

رپورٹر ڈاکو دیکھ کر بنک ڈکیتی کی لا ئیو رپورٹنگ چھوڑ بھاگ نکلا

Reporter saw the robber fled the bank robbery brought

Reporter saw the robber fled the bank robbery brought

امریکی ریاست مینی سوٹا کے شہر روچیسٹر میں اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہو گئی جب ایک ٹی وی رپورٹر بنک ڈکیتی پر لائیو کوریج دے رہا تھا اور بنک لوٹنے والا سامنے آ گیا تو ، رپورٹر، آئی ہیو ٹو گو ، کہہ کر رفو چکر ہو گیا ۔
روچیسٹر (نیٹ نیوز) عالمی میڈیا کے مطابق ایڈم سالیٹ نامی رپورٹر ایک ٹی وی چینل کے لئے اس بنک سے باہر کھڑے ہو کر لائیو رپورٹنگ کر رہا تھا جس میں ڈاکہ پڑا تھا ۔ تا ہم ابھی وہ بول رہا تھا کہ وہ ڈاکو ڈکیتی کی غرض سے دوبارہ واپس آ گیا ۔ اس دوران بنک کا ایک ملازم باہر کی طرف بھاگا اور اس نے کہا کہ بنک لوٹنے والا وہ جا رہا ہے ۔ رپورٹر کا یہ سننا تھا کہ وہ لائیو رپورٹنگ چھوڑ کر یہ کہتا ہوا بھاگ اٹھا ، کہ مجھے فوری طور پر جانا ہو گا ، اور ریسکیو 911 کو بلانا ہو گا ۔ مینی سوٹا کی پولیس نے بعد ازاں اس چور کو پکڑ لیا ہے ۔ اس چور نے دونوں مرتبہ بنک آ کر سٹاف کو کاغذ پر لکھا ایک نوٹ دیا ، جس پر لکھا ہوتا تھا کہ مجھے اتنی رقم چاہئے ۔ بعد ازاں مذکورہ ٹی وی رپورٹر کا کہنا تھا کہ ہم بریکنگ نیوز اور لائیو رپورٹنگ کے لئے مر رہے ہوتے ہیں ، لیکن اس کوشش میں کبھی کبھار انوکھے واقعات بھی رونما ہو جاتے ہیں ۔