counter easy hit

وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر تبدیلی ۔۔

Replacement in federal cabinet ..

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار خان آفریدی نے وزارت نارکوٹکس کنٹرول کا چارج سنبھال لیا۔قومی اسمبلی میں بجٹ سیشن کے بعد شہریار آفریدی نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ انہوں نے عمران خان کی ہدایت پر نارکوٹکس کنٹرول کی وزارت کا چارج سنبھال لیا ہے۔ انہوں نے نئی وزارت کا چارج سنبھالنے کے بعد اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان کو جلد از جلد منشیات سے پاک کرنے کیلئے بڑے اقدامات اٹھائیں گے اور ان بدی کی طاقتوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کریں گے کیونکہ یہ ہماری آنے والی نسلوں کے مستقبل کا سوال ہے۔خیال رہے کہ 19 اپریل کو وزیر اعظم عمران خان نے وزیر مملکت برائےداخلہ شہریار آفریدی کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد انہیں وزارت داخلہ سے ہٹا کر وزیر سیفران بنا دیا گیا ۔ شہریار آفریدی کی جگہ وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ کو وزارت داخلہ کا قلمدان سونپ دیا گیا۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم عمران خان نے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا بھی قلمدان تبدیل کر دیا تھا، وزیراطلاعات فواد چوہدری کو وزیراطلاعات کے عہدے سے ہٹا کر وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجیدیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ۔وزیرِ خزانہ اور وزیرِ پٹرولیم کو عہدے سے ہٹانے کے بعد اب مزید وزراء سے بھی ان کے قلمدان واپس لیے جارہے ہیں اور وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کی گئیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website