counter easy hit

رینجرز کو ہٹانا سندھ کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنے کے مترادف ہے: پیر پگاڑا

Removing the Sindh Rangers ، Pir Pagara

Removing the Sindh Rangers ، Pir Pagara

مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگاڑا نے کہا ہے کہ کراچی سے رینجرز کو ہٹانا سندھ کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنے کے مترادف ہے۔ رینجرز قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لانا چاہتی ہے یہ اچھی بات ہے۔
کراچی: (یس اُردو) مخدوم امین فہیم کے صاحبزادے جمیل الزمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگاڑا کا کہنا تھا کہ رینجرز کو اختیارات نہ دینا سندھ کو سول وار کی طرف دھکیلنے کے مترادف ہے، رینجرز جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کے لئے آئی تھی۔ جرائم پیشہ افراد پکڑے بھی گئے اور مارے بھی گئے۔
پیر پگاڑا کا کہنا تھا کہ کرپشن سے حاصل کی جانے والی رقم دہشتگردی کے لئے بھی استعمال ہو رہی تھی۔ اگر رینجرز قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لانا چاہتی ہے تو یہ اچھی بات ہے، کراچی سمیت ملک بھر میں امن و امان کے لئے مسلم لیگ فنکشنل مکمل طور پر وفاق اور رینجرز کے ساتھ کھڑی ہے۔ اس موقع پر پیر پگاڑا نے مخدوم امین فہیم کے انتقال سے خالی ہونے والی نشست پر امیدوار کھڑا نہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔