counter easy hit

اسدعمر کو ہٹانے سے معاشی بحران شدید اور عمران خان کی سیاست کا خاتمہ ہوگا:حفیظ اللہ نیازی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) کئی دنوں سے وزیرخزانہ اسد عمر کی ناکامی اور حتیٰ کہ وزیراعظم کی طرف سے برہمی کا اظہار کیے جانے تک کی خبریں آئیں جن کی بعد میں حکومت اور متعلقہ افراد نے تردید کردی جبکہ اب کابینہ کے دو وزراءکے قلمدان کی تبدیلی کی بھی بازگشت ہے ، ایسے میں سینئر صحافی و تجزیہ نگار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ عمران خان نے اگر وزیر خزانہ اسد عمر کوکابینہ سے نکالا تو اقتصادی بحران شدت اختیار کرجائے گا اور ان کی سیاست فارغ ہوجائیگی ۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی کا کہناتھاکہ تحریک انصاف نے ماضی میں بھی اقرباپروری کیخلاف کارروائی نہیں کی اور اب بھی صورتحال جوں کی توں ہے، وفاقی سطح پر بھی ایسی کوئی کارروائی نہیں کی گئی ، عمران خان اپنا طریقہ ہے ، اعظم سواتی پھنس چکے ہیں اور دیگر ساتھی بھی پیچھے نہیں ہیں۔وزارت خزانہ کا قلمدان تبدیل کیے جانے کی خبروں سے متعلق سوال پر حفیظ اللہ نیازی کاکہناتھاکہ اسد عمر اس وقت وجہ نزاع بن چکے ہیں ، اگر اسد عمر کوان حالات میں نکالا گیا توعمران خان کو نقصان ہوگااور ملک کیلئے اچھا نہیں ہوگا۔