الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں، الیکشن کمیشن کے مطابق حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کی آمدن کم اور اخراجات زیادہ ہیں،ن لیگ ساڑھے 4 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کی مالک ہے۔

Released the details of the political parties assets
الیکشن کمیشن کے مطابق پیپلز پارٹی کے اثاثوں کی مالیت 49 لاکھ روپے سے زائد ہے،پیپلز پارٹی نے 10 کروڑ روپے پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کو منتقل کیے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف 15 کروڑ روپے سے زائد کے اثاثوں کی مالک ہےاور اس کابینک بیلنس 11 کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ الیکشن کمیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے شہداء فنڈ کے لیے 23 کروڑ روپے سے زائد کا چندا وصول کیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق جماعت اسلامی کے اثاثوں کی مالیت 10کروڑ روپے سے زائد ہے، جبکہ مسلم لیگ ق کے اثاثوں کی مالیت 5 کروڑ روپے سے زائد ہے۔








