counter easy hit

شراب خانوں کی بندش سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

Relating to the closure of pubs court decision challenged in SC

Relating to the closure of pubs court decision challenged in SC

اسلام آباد: سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے صوبے بھر میں شراب کی منظور شدہ دکانیں بند کرنے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ سماعت مکمل ہونے تک سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کیا جائے۔

سندھ میں شراب کی دکانیں بند کرنے کے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف وائن شاپس ایسوسی ایشن کی جانب سے  سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے 27 اکتوبر کو شراب فروشی پر پابندی کا حکم دیا، شراب فروشی کے لیے خصوصی اجازت نامے جاری کیے جاتے ہیں جس کے تحت شراب صرف اجازت نامہ رکھنے والوں کو ہی فروخت کی جاتی ہے لہذا ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل سماعت کے لئے منظور کی جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ درخواست کی سماعت مکمل ہونے تک سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف حکم امتناع جاری کرے اور شراب خانے کھولنے کی بھی اجازت دی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سندھ ہائی کورٹ نے صوبے بھر میں شراب کی فروخت کے تمام لائسنس منسوخ کرتے ہوئے شرابخانے فوری بند کرنے کاحکم دیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website