counter easy hit

نوازشریف کی تینوں ریفرنسز پر ایک ساتھ فیصلہ سنانے کی درخواست مسترد

اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی تینوں ریفرنسز پر ایک ساتھ فیصلہ سنانے کی درخواست مسترد کردی۔

Rejects the petition petitions on three references of Nawaz Sharifاحتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی سربراہی میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی، عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے تینوں ریفرنسز پر اکٹھے دلائل دینے اور فیصلہ سنانے کی درخواست مسترد کردی۔

جج احتساب عدالت محمد بشیر نے نواز شریف کے معاون وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا کیا خیال ہے، دلائل سن کر فوری فیصلہ سنادوں گا، اتنے والیم ہیں، ان کو پڑھ کر فیصلہ لکھنا ہے تاہم آپ کوتحریری حکم نامہ آج دے دیں گے جب کہ کل العزیزیہ ریفرنس میں واجد ضیا کو طلب کرلیتے ہیں۔