counter easy hit

دھمکیاں مسترد:ایران کیا کرنے کیلئے ڈٹ گیا، ایرانی صدر کا دھماکہ خیز اعلان

تہران (ویب ڈیسک )ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک عنقریب میزائلوں کی مدد سے دو مصنوعی سیارے خلاء میں بھیجنے گا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ایک انٹرویومیں ایرانی صدر نے امریکا اور مغرب کی طرف سے تنبیہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تہران خلائی تحقیقات کے میدان میں کسی بیرونی دباؤ میں نہیں آئے گا۔انہوں نے کہاکہ ایران کا مصنوعی سیارے خلاء میں بھیجنے کا فیصلہ حتمی ہے جس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پیام مصنوعی چاند زمین کے مدار سے 600 کلو میٹر کی مسافت پر رکے گا۔ یہ ایران کا سب سے دور پہلا مصنوعی سیارہ ہوگا جو ایک دن میں ایران سے چھ بار گزرے گا۔ایرانی صدر نے کہا کہ پیام مصنوعی سیارے کے بعد برسی مرگ مصنوعی سیارہ بھی خلاء میں بھیجا جائے گا۔ یہ دونوں مصنوعی سیارے چند روز قبل ایران کی امیر کبیر یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے مکمل کیے ہیں۔