counter easy hit

پاک افغان سرحد باقاعدہ تسلیم شدہ علاقہ ہے :اعزاز احمد چودھری

Regular recognized

Regular recognized

کہ چیک پوسٹ اور کراسنگ پوائنٹ عالمی مروجہ قوانین کے مطابق اور 37میٹر پاکستانی حدود کے اندر ہیں :سیکرٹری خارجہ کی افغان نائب وزیر خارجہ سے گفتگو
اسلام آباد (یس اُردو) طورخم بارڈر پر گیٹ کے معاملے پر اسلام آباد میں پاکستان اور افغان حکام کے مذاکرات ۔ پاکستان نے افغانستان پر واضح کر دیا کہ پاک افغان سرحد بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ہے ۔ طورخم پر کراسنگ پوائنٹ اور چیک پوسٹ پاکستانی حدود میں سینتس میٹر اندر ہیں ۔ طورخم بارڈر پر کشیدگی ختم ہونے کے بعد پاکستان اور افغان حکام کی اسلام آباد میں بیٹھک ، دونوں ملکوں کے درمیان دفتر خارجہ میں مذاکرات ہوئے ۔ مذاکرات میں افغان وفد کی قیادت افغانستان کے نائب وزیر خارجہ حکمت کرزئی کر رہے تھے جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چودھری نے کی ۔ مذاکرات میں طورخم سرحد پر بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے بات چیت اور دیگر امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پاکستان نے افغان وفد پر واضح کردیا کہ چیک پوسٹ اور کراسنگ پوائنٹ عالمی مروجہ قوانین کے مطابق اور 37 میٹر پاکستانی حدود کے اندر ہیں ۔ پاک افغان بارڈر کا معاملہ 1893 سے سیٹل ہے ۔ اقوام متحدہ اور امریکہ سمیت عالمی طاقتیں اس کو بین الاقوامی سرحد کے طور پر تسلیم کرتے ہیں ۔ طورخم پر کراسنگ پوائنٹ کی تعمیر کسی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی نہیں ، سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کابل میں حملے کی مذمت اور جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا ۔