counter easy hit

قیمتوں کے حوالے سے ایسا فیصلہ کر لیا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا

Regarding the prices, make a decision that everyone was amazed

لاہور(ویب ڈیسک) سزوکی کاروں کے بعد اب یاماہا موٹر سائیکلوں کے کئی ماڈلز کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئی ہیں۔ پاک ویلز ڈاٹ کام نے بتایا ہے کہ یاماہا نے اپنے موٹر سائیکلوں یاماہا وائی بی آر 125جی ، یاماہا وائی بی آر 125 اور یاماہا وائی بی آر 125زی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔یاماہا کمپنی نے پاکستان میں موجود اپنے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ک ویلز ڈاٹ کام کے مطابق یاماہا وائی بی آر 125جی کی نئی قیمت 1لاکھ 53ہزار رکھی گئی ہے۔ کمپنی نے یاماہا وائی بی آر 125کی قیمت 1لاکھ 47ہزار 500روپے کر دی ہے جبکہ یاماہا وائی بی آر 125زی کی قیمت بڑھا کر 1لاکھ 30ہزار500کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ مالی سال 2018-19 کی پہلے 11ماہ کے دوران یاماہا موٹر سائیکلوں کی پیداوار میں 40.54 فیصد جبکہ فروخت میں 10.80فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔پاکستان آٹو مو ٹیو مینو فیکچررز ایسو سی ایشن (پاما) کی رپورٹ کے مطابق اس سے پہلے مالی سال 2017-18ء میں جولائی تا مئی کے دوران یاماہا موٹر سائیکلوں کی پیداوار 17ہزار 369 یونٹس تھی جو کہ مالی سال 2018-19کے اسی عرصہ کے دوران 24 ہزار 411 یونٹس تک بڑھ گئی ہے۔اس طرح مالی سال 2017-18ء کے 11 ماہ کے مقابلہ میں مالی سال 2018-19 کے اسی عرصہ کے دوران یاماہا موٹر سائیکلوں کی پیدوار میں 7ہزار 42 یونٹس یعنی 40.54 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاما کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017-18ء میں جولائی تا مئی کے دوران یاماہا موٹر سائیکلوں کی فروخت 19 ہزار 823 یونٹس رہی جو مالی سال 2018-19کے اسی عرصہ کے دوران 21 ہزار 973 یونٹس تک بڑھ گئی۔ اس طرح مالی سال 2017-18ء کے 11 ماہ کے مقابلہ میں مالی سال 2018-19 کے اسی عرصہ کے دوران یاماہا موٹر سائیکلوں کی فروخت میں 2 ہزار 141یونٹس یعنی 10.80فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website