counter easy hit

تین روز کے دوران چھ سوبیس پناہ گزینوں نے یونانی جزائر کا رخ کیاہے

Refugee

Refugee

ایتھنز (سکندرریاض چوہان) تین روز کے دوران چھ سوبیس پناہ گزینوں نے یونانی جزائر کا رخ کیاہے جبکہ فقط ماہ مارچ کے ایک مہینہ کے دوران تین ہزار پناہ گزینوںنے یونانی جزائر کا رخ کیا یہ اعددوشمار یونانی کوسٹ گارڈز کی جانب سے جاری کیے گے ہیں۔

یونانی کوسٹ گارڈ کے مطابق مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے پناہ گین جن میں اکثریت جنگ دہ علاقہ جات کی ہے جن میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔حکام کے مطابق بہت بڑی تعداد میں پناہ گزینوں کایونان کا رخ کرنے سے یونان کوبیشمار مسائل کاسامناکرنا پڑ رہاہے۔

اور پناہ گزینوںکی ایک ماہ میں تین ہزار کی تعداد کا آنا اس کا ثبوت ہے۔حکام نے کہاکہ موسم گرمامیں انکی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔