لاہور: معروف اداکارہ ریما نے سرجری کے بعد شوبز میں دوسری اننگز کا آغاز کردیا، ایک طرف ٹی وی کمرشلز جاری ہیں تو دوسری جانب سلور اسکرین پر بھی جلد اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

اس حوالے سے شوبزکے سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ ریما نے بڑی طویل اور کامیاب اننگزکھیلنے کے بعد شوبزکوخیرباد کہا تھا۔ ان کی پرکشش شخصیت کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد موجود تھی لیکن گزشتہ دنوں ایک مشروب کے کمرشل میں ان کو دیکھ کر لوگوں نے خاصی تنقید کی تھی۔ اس لیے ہم سمجھتے ہیں کہ ریما کو سرجری کروا کر اپنی بڑھتی عمرکو ضرور چھپانا چاہیے تھا لیکن ضرورت سے زیادہ سرجری نے ریما کے پرستاروں کو خاصا مایوس کیا ہے، جس کے بارے میں انہیں ضرورسوچنا چاہیے۔








