counter easy hit

لال حویلی جلسہ ، عوامی مسلم لیگ اور حکومت آمنے سامنے

Red Mansion party, Awami Muslim League and the face

Red Mansion party, Awami Muslim League and the face

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے شیخ رشید کی گاڑی پکڑ لی جبکہ ڈرائیور اور گن مین کو حراست میں لے لیا

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 2 نومبر دھرنے اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے بھی احتجاج کے بعد حکومت کی جانب سے مظاہروں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے اقدامات میں بھی تیزی آگئی ہے۔

2 نومبر کے دھرنے سے پہلے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے راولپنڈی میں جلسے کا اعلان کیا گیا تھا ۔ جلسے کو روکنے کے لیے کھلاڑیوں سے پہلے حکومت نے لاک ڈاؤن کرتے ہوئے اسلام آباد میں بنی گالہ اور راولپنڈی میں لال حویلی کا محاصرہ کر لیا ۔ حکومت کی طرف سے شیخ رشید کو گرفتار یا نظر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے شیخ رشید کی گاڑی پکڑ لی جبکہ ڈرائیور اور گن مین کو حراست میں لے لیا ۔ دوسری جانب شیخ رشید کی طرف سے دو بجے لال حویلی پہنچنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

راولپنڈی پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے لال حویلی جانے والے تمام راستے بند کر دیئے ۔ لال حویلی روڈ پر سو سے زائد کنٹینرز لگا دیئے گئے۔ جبکہ جلسہ گاہ کو بھی سیل کر دیا گیا ، ساؤنڈ سسٹم اٹھا لیا گیا اور میٹرو سروس کو بھی بند کرنے کا اعلان کیا گیا ۔

شیخ رشید نے ٹویٹ میں لال حویلی کے راستے سیل کرنے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑا شیر بنا پھرتا ہے جو ایک حویلی سے ڈرتا ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website