counter easy hit

شہباز تاثیر کی بازیابی، وزیر اعلیٰ پنجاب اور سندھ کی اہل خانہ کو مبارکباد

Recovery of Shahbaz

Recovery of Shahbaz

سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر کی بازیابی کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی۔ سندھ اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ نے تاثیر خاندان کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے سیکیورٹی اداروں کی بڑی کامیابی قرار دیا۔
لاہور: (یس اُردو) بلوچستان کے علاقے کچلاک میں شہباز تاثیر کی اچانک بازیابی نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سمیت ہر کسی نے شہباز تاثیر کی بازیابی کو خوش آئند قرار دیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے شہباز تاثیر کی بازیابی پر اہل خانہ کو مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے سیکیورٹی اداروں کا کردار قابل تعریف ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی اسے اچھی خبر قرار دیا۔ انہوں نے تاثیر خاندان کو مبارکباد کا پیغام دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنا کام بخوبی کر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہریار تاثیر کو فون کیا اور بھائی کی بازیابی پر مبارکباد دی۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے تاثیر خاندان کو مبارکباد پیش کی۔ آصفہ بھٹو نے سماجی رابطے کی ویٹ سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شہباز تاثیر کی بازیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔ آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے نے شہباز تاثیر کی بازیابی کو اچھی خبر قرار دیا۔