counter easy hit

این 122 میں دوبارہ گنتی سے تحریک انصاف بوکھلا گئی: پرویز رشید

Pervaiz Rashid

Pervaiz Rashid

اسلام آباد (یس ڈیسک) وزیر اطلاعات پرویز رشید کہتے ہیں این اے ایک سو بائیس میں دوبارہ گنتی سے تحریک انصاف بوکھلا گئی۔ حقائق بھی قوم کے سامنے آ گئے ہیں۔

قومی اسمبلی کے حلقہ ایک سو بائیس میں دوبارہ گنتی پر تحریک انصاف کے رد عمل کے جواب میں پرویز رشید نے کہا کہ ایاز صادق کے ووٹوں میں اضافے سے پی ٹی آئی بوکھلا گئی ہے۔

بوکھلاہٹ میں ہی جعلی ووٹوں کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوبارہ گنتی سے حقائق بھی قوم کے سامنے آ گئے۔ تحریک انصاف اب الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کا انتظار کرے۔ امید ہے پی ٹی آئی ٹربیونل کا فیصلہ قبول بھی کرے گی۔