counter easy hit

جشن آزادی پر کراچی میں 15 ارب کی ریکارڈ خریداری

دو ہفتوں تک جوش و خروش دکھائی دیا، پانچ کروڑ جھنڈے فروخت ہوئے شہر بھر میں سٹالز لگائے گئے ، عوام نے بھرپور حب الوطنی کا مظاہرہ کیا

Records of purchase of 15 billion on celebration freedom in Karachi

Records of purchase of 15 billion on celebration freedom in Karachi

کراچی: کراچی کے شہریوں نے ملک کی 70 ویں سالگرہ پر نئی تاریخ رقم کردی ۔ اس سال جشن آزادی کے حوالے سے 15 ارب روپے کی ریکارڈ خریداری کی گئی ۔ مجموعی طور پر پانچ کروڑ جھنڈے خریدے گئے ۔ دو ہفتوں کے دوران جشن آزادی سے متعلق خریداری جوش و خروش سے جاری رہی ۔ شہر میں ہزاروں پتھارے ، سٹال اور ٹھیلے لگائے گئے ۔ آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے کہا کہ گزشتہ برس شہریوں نے 10 ارب روپے کی خریداری کی تھی ، اس بار جوش و خروش بہت زیادہ تھا ، عوام نے وطن سے غیر معمولی محبت کا اظہار کیا۔

ہر بڑی مارکیٹ اور محلے میں پرچم کُشائی کی تقریبات منعقد کی گئیں اور رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کیے گئے ۔ ہزاروں کیک کاٹے گئے اور بہت بڑے پیمانے پر مٹھائی تقسیم کی گئی ۔ پتھاروں اور سٹالز کے ذریعے بیچنے کے لیے بڑے بازاروں سے جھنڈوں ، ٹی شرٹس ، بیجز ، کیپس ، غباروں ، چوڑیوں ، ماسک ، جھنڈیوں ، آویزوں ، بنیانوں ، دوپٹوں ، ملّی نغموں کی سی ڈیز ، آتش بازی کے سامان ، فیس پینٹنگ کے سامان ، بچوں کی عینکوں ، کڑوں ، پھول پتیوں اور دیگر اشیاء کی خریداری کی گئی ۔ لوگوں نے مکانوں پر رنگین قمقموں کی جھالریں لگائیں ۔ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو سجایا گیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ 13 اگست کی رات عید الفطر کی چاند رات سے زیادہ پُر رونق تھی ۔ شہر بھر میں بھرپور گہما گہمی دکھائی دی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website