counter easy hit

رواں برس ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ، پاکستانیوں نے 14 ارب 20 کروڑ روپے بھیجے

Record year in remittances

Record year in remittances

اسٹیٹ بینک کے مطابق زیادہ تر رقوم سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات ، امریکہ ، برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے ملک بھجوائے
کراچی (یس اُردو) نو ماہ کے دوران ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ، اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے مارچ کے درمیان 14 ارب 20 کروڑ ڈالر کی رقوم پاکستان بھیجی گئیں ۔
رواں مالی سال کے نو ماہ کے دوران ترسیلات زر گذشتہ سال کے مقابلے 14 فیصد زائد رہے ۔ رواں برس سمندر پار پاکستانیوں نے 14 ارب 20 کروڑ روپے بھیجے جبکہ گذشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 13 ارب 60 کروڑ ڈالر کی رقوم پاکستان بھیجی گئی تھیں ۔ صرف مارچ 2016 میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 1 ارب 4 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق زیادہ تر رقوم سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات ، امریکہ ، برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے ملک بھجوائے ۔دوسری طرف موڈیز انویسٹرز سروسز کے مطابق خام تیل کی گرتی قیمتوں کے باعث خلیجی ممالک میں بسنے والے پاکستانیوں کی آمدن متاثرہوئی تو ترسیلات زر پر بھی اس کا فرق پڑ سکتا ہے ۔موڈیز انویسٹر سروسز کے مطابق خلیجی ممالک جو خام تیل کے بڑے ایکسپورٹر ہیں وہاں مقیم پاکستانیوں کا حصہ ترسیلات زر میں لگ بھگ 60 فیصد ہے ۔پاکستان چونکہ تیل درآمد کرتا ہے اس لیے اس کی عالمی قیمتوں میں کمی سے جہاں آئل امپورٹ بل میں کمی آرہی ہے وہیں تیل ایکسپورٹ کرنے والے ممالک کی اقتصادی ترقی سست پڑنے سے ان ممالک میں بسنے والے پاکستانیوں کی آمدن بھی متاثر ہو سکتی ہے ۔رواں مالی سال کے 9 ماہ کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 14 ارب ڈالر سے زائد رقم وطن بھیجی ہے