counter easy hit

میڈیکل بورڈ کی کیڈٹ کالج کے طالب علم کو علاج کیلئے بیرون ملک بھیجنے کی سفارش

Recommended of medical report that sent abroad for medical treatment to the college student of cadet college

Recommended of medical report that sent abroad for medical treatment to the college student of cadet college

کراچی: میڈیکل بورڈ نے لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں تشد کا شکار بننے والے طالب علم احمد کو علاج کے لیے بیرون ملک بھیجنے کی سفارش کردی ہے۔

لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں تشدد کا شکار بننے والے طالب علم احمد کا میڈیکل بورڈ نے طبی معائنہ کیا جس کے بعد بورڈ نے احمد کو علاج کے لئے بیرونِ ملک بھیجوانے کی سفارش کردی ہے جب کہ رپورٹ آج شام وزیر اعلیٰ سندھ کو ارسال کردی جائے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : خواجہ سراؤں پر حج پابندی ،مفتی عبدالقوی کا سعودی سفارتخانےسے شدید احتجاج

ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ  محمد احمد کی گردن پر چوٹیں ہیں اور اس کا نرخرہ کئی جگہ سے ٹوٹا ہوا ہے جب کہ اس کے دماغ کو آکسیجن نہیں مل رہی، محمد احمد کی فزیو تھراپی نجی اسپتال میں جاری ہے اور اسے جاری رکھا جائے، ذرائع کا کہناہے کہ احمد نے میڈیکل بورڈ کو اپنا اور اپنے دوست کے نام سمیت تشدد کرنے والے شخص کا نام بھی لکھ کر بتایا۔ دوسری جانباحمد کے والد کا کہنا تھا کہ وہ بیٹے کے علاج سے مطمئن ہیں جب کہ احمد سے بورڈ نے خود معلومات اکٹھی کیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : مودی سندھ طاس معاہدے پرچالبازیوں سے باز رہے، ورنہ! بلاول بھٹو کا سخت بیان

واضح رہے کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے 14 سالہ طالب علم محمد احمد کو استاد نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث طالبعلم کی گردن کی ہڈی ٹوٹ گئی اور وہ ذہنی صلاحیت سے بھی محروم ہوگیا

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website