counter easy hit

سی پیک پر کام کرنیوالے غیرملکیوں کی سیکیورٹی سخت کرنے کی سفارش

راولپنڈی: انٹیلی جنس اداروں نے راولپنڈی ڈویژن میں سی پیک کے تحت غیرملکی ماہرین کی نگرانی میں جاری اہم منصوبوں پر سیکیورٹی کے حوالے سے خامیوں و سہولیات کے فقدان کی نشاندہی کرتے ہوئے نقائص دور کرنے کی سفارش کی ہے۔

Recommend to tighten security of foreigners working on cpec

Recommend to tighten security of foreigners working on cpec

ذرائع کے مطابق راولپنڈی ڈویژن میں 12 ایسے اہم منصوبوں پر کام جاری ہے جن میں سے 6 ضلع راولپنڈی، 4 ضلع اٹک، جبکہ جہلم اور چکوال میںایک ایک منصوبہ ہے جو غیر ملکی جن میں چائینز، برطانوی، جرمن، آسڑیلین، امریکن اور کورین ماہرین شامل ہیں کی نگرانی میں جاری ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ انٹیلی جنس ادارے نے ان منصوبوںکی سیکورٹی یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی آڈٹ کرتے ہوئے مفصل رپورٹ پنجاب حکومت و راولپنڈی کے سینئر حکام کو ارسال کی جس میںنشاندہی کی گی ہے کہ تھانہ کہوٹہ کے علاقے میں کروٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ جہاں تقریباچھ سو چائنیز ماہرین کام کر رہے ہیں۔ تھانہ صدر بیرونی کے علاقے رنیال کوہالہ چکری میں تقریباًبائیس چائنیز ماہرین کی نگرانی میں جاری منصوبے، اسی طرح جاتلی کے علاقے میں ایک تیل کے کنویں سمیت دیگرمنصوبوں پر غیر ملکی ماہرین کام کرتے ہیں لیکن وہاں مانیٹرنگ نظام ،کمیونیکشن وسکیورٹی سمیت دیگر مسائل کا سامنا ہے۔

رپورٹ میں سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پائے جانے والے نقائص سے آگاہ کیا گیا اوررپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ منصوبوں میں کام کرنیوالوں کی فول پروف سیکیورٹی ترتیب دی جائے۔گارڈز کی تعداد کو بڑھایاجائے اور گیٹ پر بریئرز رکھے جائیں۔ اسی طرح انکشاف کیا گیا ہے کہ منصوبوں پر کام کرنے والی لیبرکی سیکیورٹی کلیرینس نہیں کرائی جاتی۔ رپورٹ میں نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مذکورہ منصوبے پر ایک سو غیر ملکی ماہرین جن میں برطانونی، جرمن اور کورین ماہرین کام کرریے ہیں اور مذکورہ منصوبہ چھبیس ہزار تین سو تیرہ کنال پر محیط ہے پر تعینات سیکیورٹی سٹاف کم ہے ادھر ہیوی انڈسڑیز ٹیکسلا کی سیکیورٹی کو تسلی بخش اور مناسب قرار دیا گیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website