اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کابینہ کوخواجہ سراؤں کے لیے وفاقی حکومت میں نوکریوں کے لیےعلیحدہ کوٹہ مختص کرنےکی سفارش کردی ہے۔

میاں اسد حیا اللہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ مذکورہ نوکریوں کےحوالے سے کوٹہ کی سفارش اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کی گئی ہے جبکہ کابینہ مخصوص افراد کے حوالے سے منظوری بھی دے چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد مخصوص افراد سی ایس ایس کے کسی بھی گروپ کےلئے درخواست دے سکتے ہیں اس لئے سفارش پر قانون سازی کے عمل کو جلد از جلد مکمل ہونا چاہیے۔ سفارش پر تفصیلی بحث کے بعد کابینہ نے وزارت قانون و انصاف کو احکامات دیتے ہوئے کہا کہ بل کو حتمی بحث کے لئے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے۔ واضح رہے کہ خواجہ سراؤں کے حوالے سے بل 28 اگست 2013 سے نیشنل اسمبلی میں التوا کا شکار ہے۔








