counter easy hit

پریانکا کو بھارتی ترنگے سے پھانسی لگانے کا مشورہ

ممبئی: بالی ووڈ میں جنگلی بلی کے نام سے مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئیں۔

Recommend execution to Priyanka with Indian flag

Recommend execution to Priyanka with Indian flag

ناموراداکارہ پریانکا چوپڑا بالی ووڈ کے ساتھ ہالی ووڈ میں بھی یکساں مقبول ہیں، ان کے چاہنے والے بھارت کے ساتھ پوری دنیا میں پائے جاتے ہیں جب کہ بھارتی میڈیا کے ساتھ بین الاقوامی میڈیا بھی انہیں بھرپور کوریج دیتا ہے، پریانکا کی ہر چھوٹی سے چھوٹی بات میڈیا کی بڑی خبر بن جاتی ہے اور اس بار تو انہوں نے ایسی حرکت کی ہے جس کے باعث سوشل میڈیا پر ایک بار پھر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ تین روز قبل بھارت کی یوم آزادی کے موقع پر جہاں بالی ووڈ اسٹارز نے اپنے اپنےانداز سے لوگوں کو مبارکباد دی وہیں پریانکا نے مختلف انداز اپناتے ہوئے بھارتی ترنگے کو اپنی گردن کے گرد لپیٹ کر جشن آزادی منایا، پریانکا نے 15 اگست کو انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مغربی لباس پہنے بھارتی ترنگا اپنی گردن کے گرد لپیٹے اسے ہوا میں لہراتی نظرآرہی ہیں،لیکن پریانکا کو اس انداز میں جشن آزادی کی مبارکباد دینا مہنگا پڑگیا لوگوں نے ان کے اس اقدام کو سراہنے کی بجائے ان پر کڑی تنقید کرنی شروع کردی۔

کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ پریانکا نے بھارتی ترنگے کو اپنی گردن کے لپیٹ کر ترنگے کی توہین کی ہے، جب کہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ پریانکا کوجشن آزادی کی مبارکباد مغربی لباس کے بجائے ساڑھی یا شلوار قمیض پہن کر دینی چاہئے تھی۔ ایک ٹویٹر صارف تو پریانکا کی اس حرکت سے اتنی ناخوش ہیں کہ انہوں نے پریانکا کو جھوٹی قرار دیتے ہوئے اسی ترنگے سے پھانسی لگانے کا مشورہ دے دیا۔ ایک اور صارف نے نہایت غصے میں کہا کہ مجھے یقین ہے آپ بہت محب وطن ہیں لیکن ترنگے کو گردن کے گرد لپیٹنا کہاں کی عقلمندی ہے یہ سراسر ہمارے جھنڈے کی توہین ہے۔ ایک اور صارف نے پریانکا کی اس حرکت کو سستی شہرت قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی اس حرکت کیلئے پوری قوم سے معافی مانگنی چاہئے۔ واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب پریانکا کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہو بلکہ اس سے قبل مودی سے ملاقات کے دوران بھی پریانکا کونامناسب لباس پہننے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website