counter easy hit

رجب طیب اردگان بھی وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد: سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان نہایت کامیاب رہا اور اب پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری یہ آئی ہے کہ یوم پاکستان کے موقع پر ملائیشیاءکے وزیراعظم مہاتیر محمد بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے جبکہ اسی دوران رجب طیب اردگان بھی وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان کادورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملائیشیاءکے وزیراعظم مہاتیر محمد کے ہمراہ تاجروں ، سرمایہ کاروں اور سرکاری اہلکاروں پر مشتمل وفد بھی پاکستان آئے گا اور پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے ماحول کا تجزبہ کرے گا ۔ ملائیشیاءکی جانب سے پاکستان کے خوردنی تیل پر عائد امپورٹی ڈیوٹی بھی ختم کیے جانے کا امکان ہے ۔دوسری جانب ترکی نے بھی پاک چین اقتصادی راہداری میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر ترک صدر بھی یوم پاکستان کے موقع پر دورہ کریں گے جس دوران پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاعی تعاون کے بڑے معاہدے طے پا سکتے ہیں ۔