counter easy hit

بریکنگ نیوز: سعودی عرب میں طیارہ گر کر تباہ، تشویشناک اطلاعات موصول

ریاض (ویب ڈیسک )سعودی عرب کا تربیتی طیارہ شمال مغربی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سعودی رائل ایئر فورس کا طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ شمال مغربی علاقے میں اچانک گر کر تباہ ہو گیا تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکاہے کہ جہاز میں کتنے لو گ سوار تھے ۔


سعودی حکام کی جانب سے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیاہے تاہم تاحال جاں بحق ہونے والے افراد کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں ۔سعودی وزارت دفاع کا کہناہے کہ طیارہ حادثے میں عملے کے تمام افراد مارے گئے ہیں اور جہاز کے کریش ہونے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیاہے