counter easy hit

’کیک‘ کے فلم ساز اگلی تین نئی فلموں کے لیے تیار

عاصم عباسی نے اپنی شاندار فلم ’کیک‘ کے ساتھ پاکستانی فلم انڈسٹری میں ہدایت کار کے طور پر ڈیبیو کیا، جس کے بعد سے شائقین کو امید ہے کہ وہ ’کیک‘ جیسی اور فلمیں بھی فلم اسکرین پر پیش کریں گے۔

Ready for the next three new movies of 'Cake' filmmakerعاصم عباسی نے حال ہی میں اعلان کیا کہ ان کی پہلی فلم ’کیک‘ کی پروڈکشن کا ذمہ برطانوی پروڈکشن کمپنیز نے اٹھایا تھا، اور اب انڈس ٹالکیز اور سید ذالفقار بخاری زیب فلمز پروڈکشن کمپنی نے بی فار یو موشن پکچرز کے ساتھ مل کر ملکی اور غیر ملکی ناظرین کے لیے مزید تین فیچر فلمیں پروڈیوس کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بی فار یو موشن پکچر سے تعلق رکھنے والے سنیل شاہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ’ہم ہمیشہ ہی ٹیلنٹ کو آگے بڑھانے کے ساتھ نئے پروڈیوسرز سے رابطہ بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں، اور ہمیں خوشی ہورہی ہے کہ ہم کامیاب فلم کیک کی ٹیم کے ساتھ کام کررہے ہیں تاکہ شائقین کو محظوظ کرسکیں‘۔

اس حوالے سے ذالفقار بخاری کا کہنا تھا کہ ’کیک کو ملنے والے بہترین ریویوز سے اس بات کا یقین ہوتا ہے کہ اچھی کہانی ہمیشہ ناظرین کو پسند آتی ہے، یہ ہماری ذمہ داری کے کہ ہم ملکی اور غیر ملکی مداحوں کو ایسی فلمیں بنا کر دکھاتے رہیں، وہ فلمیں جن کے ریویوز اچھے ہونے کے ساتھ ساتھ یہ کمرشلی بھی کامیاب ہوں‘۔

تین نئی فلموں کی کہانی ڈرامائی، کامیڈی اور تھرلر ہوگی، سب سے پہلی فلم پر ہدایات عاصم عباسی جلد کام شروع کریں گے، جس کی شوٹنگ برطانیہ میں ہوگی۔

فلم کیک پہلی پاکستانی فلم ہے جس کا پریمیئر لندن کے لیسیسٹر اسکائر پر ہوا، جہاں یادگار انٹرنیشنل فلموں کے پریمیئرز ہوتے ہیں۔

2018 مارچ میں ہونے والے اس پریمیئر کے دوران عاصم عباسی کو بہترین ہدایت کار کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

اس حوالے سے عاصم عباسی کا کہنا تھا کہ ’بی فار یو کمپنی ہمیشہ ہی پاکستانی فلموں کو بین الاقوامی سطح پر پہنچاتی ہے، ہمارے درمیان یہ شراکت داری یقیناً رنگ لائے گی‘۔