counter easy hit

کسی جماعت میں توڑ پھوڑ نہیں کر رہے: رضا ہارون

 Raza Haroon

Raza Haroon

مصطفیٰ کمال گروپ بھی پرائم ٹائم میں ٹی وی پر آنے کا شوقین نکلا، رضا ہارون کہتے ہیں کل پریس کانفرنس میں سرپرائز دیں گے، عمران اسماعیل سے ملاقات کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔
کراچی: (یس اُردو) مصطفیٰ کمال گروپ نے دو روزہ خاموشی کے بعد ایک بار پھر سیاسی سرگرمیوں شروع کر دیں۔ رضا ہارون، وسیم آفتاب اور ڈاکٹر صغیر احمد کے ہمراہ تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کے گھر پہنچ گئے اور ملاقات کر ڈالی۔ میڈیا بریفنگ میں رضا ہارون نے کہا کہ کسی دوسری جماعت میں کوئی توڑ پھوڑ نہیں کر رہے، پیر کو ایک بار پھر عوام کو سرپرائز دیں گے۔ مصطفیٰ کمال گروپ کو بھی پرائم ٹائم پر ٹی وی پر آنے کا شوق ہے، رضا ہارون نے وضاحت کی کہ گزشتہ پیر چودھری نثار کی پریس کانفرنس کی وجہ سے پریس کانفرنس نہیں کی۔ رضا ہارون نے بتایا کہ پارٹی کے نام پر مشاورت جاری ہے، 23 مارچ کو باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔