counter easy hit

روات :نیشنل بینک میں ڈکیتی ، ڈاکو 20 لاکھ لوٹ کر فرار

Rawat: bank robbery

Rawat: bank robbery

چھ ڈاکو بینک میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر عملہ کو یرغمال بنا لیا ، کیشیئر سے رقم چھین کر تھیلوں میں ڈالی اور فرار ہوگئے
روات (یس اُردو) نیشنل بنک روات میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو 20 لاکھ روپے سے زائد لوٹ کر فرار ہوگئے،،ڈاکوؤں کی فائرنگ کے خوف سے 3 خواتین بے ہوش ہوگئیں ۔ بنک مینجر طارق چغتائی نے بتایا کہ چھ ڈاکوبنک میں داخل اور عملہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا لیا اور چھت کی جانب ایک ہوائی فائر کرتے ہوئے عملہ سے لاکر کی چابیاں چھین لیں اور ڈاکو کیش تھیلوں میں اکٹھی کرنے کے بعد کشیئر سے بھی رقم چھین لی ۔ بنک مینجر نے بتایا کہ لوٹی گئی رقم بیس لاکھ سے زائد ہوسکتی ہے تاہم اس کی گتنی کی جا رہی ہے اس کے بعد حتمی رقم کے بارے میں بتایا جائیگا ۔ ڈاکو تین موٹر سائیکلوں پر بنک کے احاطہ میں آئے جن میں چار نقاب پوش اور دو نے ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے ڈاکو جاتے ہوئے سی سی ٹی وی کے ڈی وی آر بھی نکال کرلے گئے واقعہ کے بیس منٹ بعد سہالہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔