counter easy hit

راولپنڈی: پولیس کے مبینہ تشدد سے تین بچوں کا باپ دم توڑ گیا

راولپنڈی: راولپنڈی کے تھانہ آر اے بازار پولیس کے مبینہ تشدد سے تین بچوں کا باپ دم توڑ گیا۔ لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس چوری کا اعتراف کرانے کے لیے تشدد کرتی رہی۔

Rawalpindi: The father of three children died after alleged police violenceوفاقی داراحکومت کے جڑواں شہر کے علاقے آر اے میں مبینہ پولیس تشدد سے ہلاک ہونے والے کے لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے منصور کو چار روز تک غیر قانونی حراست میں رکھ کر تشدد کیا، منصورکی حالت غیر ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دم توڑ گیا۔ لواحقین کے مطابق پولیس چوری کا اعتراف کرانے کے لیے تشدد کرتی رہی۔