counter easy hit

راولپنڈی میں سوائن فلو سے مر نے والوں کی تعداد 6 ہو گئی

 swine flu death 6

swine flu death 6

راولپنڈی ……راولپنڈی میں سوائن فلو کا مزید ایک اورمریض جان کی بازی ہارگیا۔ راولپنڈی میں سوائن فلو سے مر نے والوں کی تعداد 6 ہو گئی۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ چکلالہ سکیم کے رہائشی 87 سالہ سید حسن کو نجی ہسپتال لایا گیا جہاں اس میں سوائن فلو کی تصدیق ہوئی۔ سید حسن ایک ہفتہ علاج معالجہ کے بعد بہترتھا لیکن اچانک طبیعت زیادہ خراب ہوگئی تھی ۔ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد علی صابر کا کہنا ہے کہ سید حسن میں سوائن فلو کی تصدیق ہوئی لیکن موت دمہ اورالرجی کے باعث ہوئی۔