counter easy hit

راولپنڈی: پیپلز پارٹی کی ریلی پر فائرنگ، 2 کارکن جاں بحق

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی (جیوڈیسک) ڈھوک حسو میں پیپلز پارٹی کی انتخابی ریلی پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں پیپلز پارٹی کے تین کارکن زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں دو زخمی دم توڑ گئے۔

پولیس نے شہر کی ناکہ بندی کر کے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔