راولپنڈی(اصغر علی مبارک) سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں کے بعد پاک فوج نے جوابی کاروائی کی، حلے میں 6 بھارتی فوجی جہنم واصل، چیک پوسٹ مکمل تباہ۔ سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں کا پاک فوج کا رات گئے ایل او سی پر بھارتی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ایل او سی پر مسلسل سیز فائر کی خلاف ورزیوں اور شہری آبادی کو نشانہ بنائے جانے کے بعد جمعرات کی شب پاک فوج نے جوابی کاروائی کی ہے۔ جوابی کاروائی میں بھارتی فوج کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ نشانہ بنائی گئی چیک پوسٹ سے مسلسل اشتعال انگیزی کی جا رہی تھی۔ کاروائی کے بعد بھارتی چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ جبکہ اس دوران 6 بھارتی فوجی جہنم واصل بھی کر دیے گئے۔ کاروائی ایل او سی کے تتہ پانی سیکٹر پر کی گئی۔ اس حوالے سے پاک فوج کا کہنا ہے کہ بھارتی دہشت گردی پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ بھارت کی دہشت گردی کا یوں ہی منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔.
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 240
About MH Kazmi
Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276