counter easy hit

راولاکوٹ پولیس کا قوم پرست رہنماؤں پر تشدد کی بھرپور مذمت کرتے ہیں

Jammu Kashmir National Awami Party Britain Leader

Jammu Kashmir National Awami Party Britain Leader

برطانیہ : جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری واجد ایوب ، جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی مانچسٹر برانچ کے نائب صدر سیماب الطاف اور جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ کے سینئر رہنما زوہیب حسرت نے قوم پرست کشمیری رہنماوں کے پر امن مظاہروں پر لاٹھی چارج اور رہنماوں کی گرفتاریوں پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئر مین سردار صغیر خان،راولپنڈی میں قوم پرست جماعت یوکے پی این پی کے راجہ کامران 5 ساتھیوں سمیت گرفتار ی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے 22 اکتوبر کو یوم سیاہ منایا اس موقع پر راولاکوٹ پولیس نے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ ابوظہبی زون کے رہنما کمانڈر منظور میر، ثاقب اسلم کو گرفتار کیا گیا جس کے خلاف جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئر مین سردار صغیر خان کی قیادت فرنٹ کے کارکنوں نے شہر کے مرکزی چوک پر دھرنا دیا جو ان کا بنیادی حق ہے۔

پولیس کی طرف سے دھرنا ختم کرنے کا الٹی میٹم دیا گیا جسے فرنٹ کے کارکنوں نے مسترد کر دیا اس دوران پولیس اور فرنٹ کارکنان پر لاٹھی چارج اور تشدد شروع کر دیا اور پولیس نے جے کے ایل ایف کے چیئر مین سردار صغیر خان ، ناصر سرور ، خان الیاس ، سیماب خان و دیگر کو گرفتار کر کے نقص امن کے تحت مقدمہ درج کر لیاہم حق کی ہر آواز میں آواز ملا کر با آواز بلند صداءے احتجاج بلند کرتے رہیں گے اور ریاست جموں کشمیر کی وحدت ،قومی آزادی، خود مختاری و خوشحالی کے حصول تک جدو جہد جاری رکھیں گے۔