counter easy hit

روینہ ٹنڈن فلم میں بے نظیر بھٹو کا کردار ادا کریں گی

Raveena Tandon And Benazir Bhutto

Raveena Tandon And Benazir Bhutto

ممبئی (یس ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ روينہ ٹنڈن سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی زندگی پر مبنی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔

بھارتی ویب سائیٹ کے مطابق بالی ووڈ میں سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی زندگی پر فلم بنائی جارہی ہے، جس میں مرکزی کردار ادا کرنے کے لئے پہلے ودیا بالن کو پیشکش کی گئی تھی تاہم ان کے انکار کے بعد یہ کردار روینا ٹنڈن کو پیش کیا گیا جس پر انہوں نے حامی بھر لی ہے۔

روينہ نے فلم کی کہانی کے مصنف کو اسکرپٹ میں بعض تبدیلیوں کا بھی مشورہ دیا ہے اس کے علاوہ وہ اس فلم کو خود پروڈيوس بھی کرنا چاہتی ہیں۔