counter easy hit

روس میں غیر قانونی 20 ٹن سمارٹ فونز ضبط کر لئے گئے

311815_68836037. [downloaded with 1stBrowser]ایک دو یا تین نہیں بلکہ روسی فیڈرل سکیورٹی سروسز نے سینٹ پیٹرزبرگ کے پلکوف ایئر پورٹ پر 20 ٹن غیر قانونی طور پا آنے والے سمارٹ فونز قبضے میں لے کر ضبط کر لئے ہیں ۔
سینٹ پیٹرز برگ (مانیٹرنگ ڈیسک ) روسی میڈیا کے مطابق پکڑی جانے والی کھیپ دسمبر کے مہینے میں فروخت ہونے والے موبائلز کی کل تعداد کا 30 فیصد بنتا ہے ۔ کارگو کے ذریعے غیر قانونی طور پر لائے جانے والے الیکٹرانک سامان میں کافی قیمتی فونز کے علاوہ ایپل کے آئی فونز اور آئی پیڈز دسیوں ہزاروں کی تعداد میں ہیں ۔
سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ان میں کئی برانڈز ایسی ہیں کہ وہ روس میں اس سے پہلے موجود ہی نہیں ہیں ۔ کہا جاتا ہے کہ ملک میں فروخت ہونے والے سمارٹ فونز کا 15 فیصد غیر قانونی طور پر ملک میں لایا جاتا ہے